بالی ووڈ اداکار وجے رازنے ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

بالی ووڈ اداکار وجے رازنے ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

ممبئی (این این آئی) فلم مون سون ویڈنگ ، رگھو رومیو اور دہلی بیلی جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے ہنر دکھانے والے بالی ووڈ اداکار وجے راز اب ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ چکے ہیں۔ ان کی نئی فلم کیا دہلی، کیا لاہور گزشتہ جمعے کو ریلیز ہوئی ہے۔ برصغیر کی تقسیم کے دوران لوگوں کے دکھ درد کو بیان کرنے والی اس فلم کے پروڈیوسر کرن اروڑا اسے پاکستان میں بھی ریلیز کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے بات چیت ہو رہی ہے ۔ فلم کے بارے میں ہدایت کار وجے راز نے بتایا کہ یہ تقسیم کے عذاب کو بیان کرنے کے علاوہ کچھ اور بنیادی سوال بھی اٹھاتی ہے۔ تاحال پاکستان میں اس کی فلم کی ریلیز کے معاملات طے نہیں ہوئے ہیں۔ ہمیں نہیں لگتا کہ ہماری فلم پر پاکستان میں پابندی عائد کی جائے گی، کیونکہ اس میں پاکستان کے خلاف کچھ بھی نہیں ہیں۔ فلم کا پہلا ٹریلر واہگہ بارڈر پر ریلیز کیا گیا تھا، اور مشہور نغمہ نگار، شاعر اور مصنف گلزار اس فلم سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے اس کی تشہیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید : کلچر