سٹیج ڈرامہ کی ریہرسل کرینہ جان 25فٹ کی بلندی سے گر گئیں

سٹیج ڈرامہ کی ریہرسل کرینہ جان 25فٹ کی بلندی سے گر گئیں
سٹیج ڈرامہ کی ریہرسل کرینہ جان 25فٹ کی بلندی سے گر گئیں

  

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمر کرینہ جان سٹیج ڈرامہ کی ریہرسل کے دوران 25فٹ کی بلندی سے گر گئیںوہ معجزانہ طور بچ گئیں اس حادثہ میں کرینہ جان کو معمولی چوٹیں لگیں۔وہ کل سے شالیمار تھیٹر میں پیش کئے جانے والے پروڈیوسر قیصر ثناءاللہ اور ڈائریکٹر سرفراز وکی کے ڈرامہ ”لڑکی کمال کی “میں پرفارم کریں گی۔اداکارہ و پرفارمر کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں ہے میں اپنے رب کا جتنا شکر کروں وہ کم ہے۔میں ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہوں جو ایسے حادثوں سے گبھرانے والی نہیں کچھ عرصہ پہلے دوران پرفارمنس مجھے سانپ نے ڈس لیا تھا اس وقت بھی خدا نے مجھے بچالیا تھا۔جب تک میرے بزرگوں کی دعائیں میرے ساتھ ہیں مجھے کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچ سکتا۔

مزید : کلچر