سنجے دت جلد ٹی وی شو کا حصہ بنیں گے

سنجے دت جلد ٹی وی شو کا حصہ بنیں گے

ممبئی (این این آئی) سنجے دت غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا بھگت رہے ہیں،لیکن پتہ چلا ہے کہ جرائم کے گرد گھومتے ٹی وی شو کا جلد حصہ بھی بنیں گے۔ بالی وڈ کے نائیک چند ہی مہینوں میں کھل نائیک بن گئے ہیں۔ کاٹ رہے ہیں ان دنوں جیل کی سزا، دوسری طرف ان کی بیگم صاحبہ مانیتا ڈیزائن کررہی ہیں ٹی وی شو ،جس میں جرائم کی روک تھام کے گرد گھومتے واقعات ہوں گے۔ کس طرح ان پر قابو پایا جائے، بس یہی بتایا جائے گا۔پتا چلا ہے کہ اس ٹی وی شو کے لیے وہ شوہر سنجے دت کی خد مات بھی حاصل کریں گی ،جو اپنے تجربات عوام سے شئیر کریں گے اور زور دیں گے کہ وہ جرائم سے بچیں -

مزید : کلچر