کرینہ کپور اور اداکارہ الیانا ڈی کروز اچھی سہیلیاں بن گئیں

کرینہ کپور اور اداکارہ الیانا ڈی کروز اچھی سہیلیاں بن گئیں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکارہ الیانا ڈی کروز اچھی سہیلیاں بن گئیں ۔ ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور جن کی بالی ووڈ انڈسٹری میں کم ہی اداکارائیں دوست ہیں۔ کرینہ جو اکثر یہ کہتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں کہ وہ انڈسٹری میں دوستیاں بنانے نہیں آئی ہیں، کئی مواقع پر انہوں نے ظاہر بھی کیا کہ انڈسٹری میں موجود اداکاراﺅں کے ساتھ ان کا صرف پیشہ وارانہ تعلق ہے۔ اداکارہ اور الیانا کے درمیان کافی گہری دوستی ہوگئی ہے، دونوں کی دوستی فلم ہیپی اینڈنگ کے سیٹ پر ہوئی، فلم میں کرینہ کے شوہر سیف علی خان الیانا کے ہیرو ہوں گے۔ کرینہ فلم میں مختصر کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

 الیانا نے آن لائن انٹاگرام پر اپنی اور کرینہ کی تصاویر بھی جاری کی ہیں جس میں دونوں مسکراتے ہوئے اور ایک دوسرے کے ساتھ انجوائے کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں جس سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ کرینہ کے رویے میں تبدیلی آرہی ہے اور وہ انڈسٹری میں سے کچھ اداکاراﺅں کے ساتھ دوستی اور روابط بڑھا رہی ہیں ۔

مزید : کلچر