پی ایس او انٹرنیشنل سپلائرز کو بروقت ادائیگی میں ناکام ہوگیا

پی ایس او انٹرنیشنل سپلائرز کو بروقت ادائیگی میں ناکام ہوگیا

کراچی(اکنامک رپورٹر) پاور سیکٹرز کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث پی ایس او انٹرنیشنل سپلائرز کو بروقت ادائیگی میں ناکام ہوگیا ، نئی ایل سی نہ کھلنے سے فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس او پر انٹرنیشنل سپلائرز کے ستتر ارب روپے واجبات ہیں جبکہ رواں ہفتے کے آغاز پر پی ایس او نے سولہ ارب روپے ادائیگی کرنا تھی تاہم فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے پی ایس او ادائیگی میں ناکام رہا، ذرائع نے بتایا کہ پاور سیکٹرز کی جانب سے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے، ایل سی نہیں کھلے گی تو سپلائی متاثر ہوگی، ذرائع کے مطابق واپدا اور کیپکو سمیت پاور سیکٹر پر پی ایس او کے واجبات ایک سو پینتالیس ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔

مزید : کامرس