ارجن رامپال کی فلم ”رائے“ کی عکس بندی شروع

ارجن رامپال کی فلم ”رائے“ کی عکس بندی شروع

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار ارجن رامپال نے فلم ”رائے“ کی عکس بندی شروع کروا دی۔ اداکار ارجن رامپال نے ٹوئٹر پر مداحوں کے لئے پیغام میں کہا کہ انہوں نے اپنی نئی فلم ”رائے“ کے مناظر کی عکس بندی کا آغاز کروا دیا ہے انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ان کے خیال میں فلمی سیٹ سے زیادہ اچھی جگہ اس دنیا میں کوئی نہیں وہ فلم کے آغاز پر ہدایتکار وکرم جیت سنگھ کو مبارکباد دیتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہو ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ جیکولین فریننڈس شامل ہیں ۔ اداکار کی سال 2013ءمیں تین فلمیں ڈی ڈے ‘ انکار اور ستیا گراسا ریلیز ہوئیں فلموں نے درمیانے درجے کا بزنس کیا۔

مزید : کلچر