لاہورچیمبر:عبدالباسط سٹینڈنگ کمیٹی برائے کالاباغ ڈیم کے چیئرمین مقرر

لاہورچیمبر:عبدالباسط سٹینڈنگ کمیٹی برائے کالاباغ ڈیم کے چیئرمین مقرر
لاہورچیمبر:عبدالباسط سٹینڈنگ کمیٹی برائے کالاباغ ڈیم کے چیئرمین مقرر

  

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سابق سینئر نائب صدر عبدالباسط کو سٹینڈنگ کمیٹی برائے کالاباغ ڈیم کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے عبدالباسط کے نام جاری کردہ خط میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر سہیل لاشاری نے امید ظاہر کی کہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے کالاباغ ڈیم کے چیئرمین قومی اہمیت کے حامل منصوبے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کی راہ ہموار کرنے کے لیے اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔ عبدالباسط لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر اور پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے طور پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔

جبکہ ایک ماہرِ معاشیات ہونے کی حیثیت سے وہ قومی اور بین الاقوامی امور پر گہری دسترس رکھتے ہیں۔

مزید : کامرس