تیسرے روز بھی مندا‘ انڈیکس 28300کی حد پر مستحکم

تیسرے روز بھی مندا‘ انڈیکس 28300کی حد پر مستحکم

کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی مندی رہی تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس28300کی نفسیاتی حدپر مستحکم رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں23ارب64 کروڑ روپے سے زائدکی کمی ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت0.43فیصد کم جبکہ52.09فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی ۔فروخت کے دباو¿ ،پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس28298پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،سیمنٹ اوربینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 28300کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ۔تاہم اتار چڑھاو¿ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس53.17پوائنٹس کمی سے 28330.03 پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر334کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے130 کمپنیوں حصص کے بھاو¿ میں اضافہ،174کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ30کمپنیوںکے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں23ارب 64کروڑ80لاکھ19 ہزار555 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر67کھرب78ارب 57کروڑ50لاکھ 64ہزار532روپے ہوگئی ۔

بدھ کو کاروباری سرگرمیاں13کروڑ41لاکھ 29ہزار380شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں5لاکھ91 ہزار70شیئرزکم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے فلپ مورس پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت36.95روپے اضافے سے775.97روپے،شیزا انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت33.50روپے اضافے سے928.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈزکے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت424.25روپے کمی سے8075.75روپے جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت84.99روپے کمی سے10400.00روپے پر بند ہوئی ۔بدھ کو لافریج پاک کی سرگرمیاں1کروڑ54لاکھ90ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت29پیسے اضافے سے13.98روپے اورفیصل بینک کی سرگرمیاں 1 کروڑ33لاکھ24ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت68پیسے اضافے سے 16.58روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس6.50پوائنٹس کمی سے19764.08پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس32.27پوائنٹس کمی سے45186.74جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس74.80پوائنٹس کمی سے 21150.04پوائنٹس پر بند ہوا

مزید : کامرس