کراچی میں چھوٹی چکی والوں نے آٹا تین سے چار روپے مہنگا کردیا

کراچی میں چھوٹی چکی والوں نے آٹا تین سے چار روپے مہنگا کردیا

کراچی(اکنامک رپورٹر) کراچی میں چھوٹی چکی والوں نے آٹا تین سے چار روپے مہنگا کردیا ،فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق یک ماہ قبل گندم کی بوری 3200 روپے اور آٹا 37 روپے فی کلو تھاتاہم حکومت سندھ کی جانب سے امدادی قیمت پچاس روپے بڑھانے سے گندم پہلے تو 3200 پچاس روپے پر آئی اور اب 3400 پچاس روپے کی ہو گئی۔ گندم مہنگی ہونے سے آئی شامت عوام کی ،، آٹا ہوگیا مہنگا، ریٹیل مارکیٹ میں ڈھائی نمبر آٹا دو روپے اضافے سے اکتالیس روپے کا کردیا گیا ،،فائن آٹا دو روپے مہنگاکر کے 43 روپے اور چھوٹی چکی کا آٹا چار روپے بڑھا کر پچاس روپے فی کلو کر دیا گیا۔

مزید : کامرس