ملک میں بیروزگاری کی شرح 6 فیصد پر مستحکم رہی:نیوزی لینڈ

ملک میں بیروزگاری کی شرح 6 فیصد پر مستحکم رہی:نیوزی لینڈ

ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ 2014 ءکے پہلے تین ماہ کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح 6 فیصد پر مستحکم رہی۔محکمہ اعداد وشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح 2013 ءکے آخری تین ماہ کی طرح 6 فیصد پر مستحکم رہی حالانکہ ماہرین نے اس کے 5.8 فیصد رہنے کی پیشن گوئی کی تھی تاہم لوگوں کی جانب سے بڑی تعداد میں رجسٹریشن کے باعث اس شرح میں اضافہ ہوا۔

مزید : کامرس