پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی کا مقصد کارکنوں کی فلاح و بہبودہے

پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی کا مقصد کارکنوں کی فلاح و بہبودہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ( کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر شمائل داﺅد آرائیں نے کہا ہے کہ پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی ادارے کے قیام کا مقصد کارکنوں کی فلاح و بہبود اور اُن کے مفادات کا تحفظ کرناہے جس کی اہمیت سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا مگر ادارہ تا جر و صنعتکار طبقہ کو ہراساں کر رہا ہے اور ادارے کے قوانین کی تشکیل نو کی اشد ضرورت ہے ،ادارے سے درپیش کا سب سے بڑا کسی ایک کارکن کی رجسٹریشن کی منسوخی ہے جو کہ کسی بھی ملازم کے نوکری چھوڑنے کے بعد مالکان کا بنیادی حق ہے مگر ادارہ ایک بار کے اندراج کو خارج نہیں کرتا اور اس کا بوجھ دکاندار یا صنعتکار برداشت کرتا ہے،اسکے علاوہ سوشل سیکورٹی کا ادنیٰ افسر کارکن کی تنخواہ کی کیٹگری کا انتخاب کرتا ہے کہ اُسے دس ہزار والے گروپ میں رکھا جائے یا پندرہ ہزار والے ، اور وقتاً فوقتاً کاروباری برادری کو ہراساں کرنے کا عمل بھی جاری رہتا ہے جسکی بنیادی وجہ ادارے کے موجودہ آئین میں خامیاں موجو دہیں جس کو ختم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ڈاکٹر شمائل کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر برائے لیبر اور ہیومن ریسورس راجہ اشفاق سرور نے راولپنڈی چیمبر کے دورے کے دوران تو جہ دلانے پر اس ضمن میں کاروباری برادری کے موقف کی تائید کی تھی لیکن کئی ماہ گز جانے کے باوجود بھی کسی قسم کا عمل نظر نہیں آیا۔
 کاروباری برادری کو ایک سازش کے تحت ہر طرف سے پیسا جا رہا ہے ،ٹیکسسز میں کمی کی بات ہو تو الزام کاروباری برادری پر ڈال دیا جا تا ہے ، ریونیومیں اضافے کی بات کی جائے تو حکومت ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر کے بوجھ پھر کاروباری برادری پر ڈال دیتی ہے ،صدر آر سی سی آئی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی کے نظام کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کی ضرورت ہے تا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے ، انہوں نے واضح کیا کہ کاروباری برادری کسی طور بھی مزدور طبقہ کی استحصالی کی حمایت نہیں کرتی لیکن جہاں کاروباری برادری کا موقف صیحح ہو اُسے مانا جائے ۔

مزید :

کامرس -