محکمہ خوراک پنجاب نے کاشتکاروں سے 17لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدلی

محکمہ خوراک پنجاب نے کاشتکاروں سے 17لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدلی

                                لاہور(اے پی پی)محکمہ خوراک پنجاب نے صوبہ بھر کے کاشتکاروں سے17 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدلی ہے۔محکمہ خوراک پنجاب کے ترجمان کے مطابق کاشتکاروں سے اب تک17 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم خریدی جاچکی ہے جبکہ کسانوں میں29لاکھ50ہزار میٹرک ٹن سے زائد باردانہ تقسیم کیاجاچکاہے۔انہوںنے کہاکہ محکمہ اب تک کسانوں سے ہدف کا 48فیصد خریدچکاہے ۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ حکومت نے گندم کی رواں سال خریدار ی مہم کےلئے 35لاکھ میٹرک ٹن کا ہدف مقرر کیاہے، تاہم محکمہ کے پاس 40لاکھ میٹرک ٹن گندم کا باردانہ موجود ہے ،جس کے باعث اس مرتبہ باردانے کی کمی کا کوئی خدشہ نہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعلی کی ہدایت پر گندم خریداری مہم کی نگرانی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر محکمہ زراعت پنجاب کے دفاتر میں اپنی رپورٹ پیش کر رہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومتگندم خریداری مراکز پر زمینداروں اور کاشتکاروں کو تمام ممکنہ سہو لیات بہم پہنچانے کےلئے مو ثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مزید : کامرس