ہیمسٹرنگ انجری سے مکمل طور پر نجات حاصل نہیں کر سکا،کرس گیل

ہیمسٹرنگ انجری سے مکمل طور پر نجات حاصل نہیں کر سکا،کرس گیل

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے کہا ہے کہ وہ ہیمسٹرنگ انجری سے مکمل طور پر نجات حاصل نہیں کر سکے، اسی انجری کی وجہ سے آئی پی ایل کے ابتدائی چار میچز میں حصہ نہیں لے سکا۔ کرس گیل نے آئی پی ایل میں اب تک تین میچز میں 85 رنز سکور کئے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ہیمسٹرنگ انجری سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل نہیں کر سکے اس کے باوجود آئی پی ایل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارتھیو پاٹیل باصلاحیت کھلاڑی ہیں ان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے میں مزہ آتا ہے۔ کرس گیل نے کہا کہ ممبئی انڈینز کے خلاف آغاز اچھا تھا لیکن جلد آﺅٹ ہو جانے کی وجہ سے ٹیم سنبھل نہ سکی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ابھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے، کم بیک کرنے کی سرتوڑ کوشش کریں گے۔

کرس گیل نے مچل سٹارک اور کیرن پولارڈ کے درمیان تلخی کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے کھیل کو نقصان پہنچتا ہے، کھلاڑیوں کو اس طرح کی حرکتوں سے باز رہنا چاہئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی