آئی پی ایل سات میں کوالیفائر ٹو کے میچز وینکھڈے سے برابورن سٹیڈیم منتقل

آئی پی ایل سات میں کوالیفائر ٹو کے میچز وینکھڈے سے برابورن سٹیڈیم منتقل

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) بھارت میں جاری انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے کوالیفائر ٹو کے میچز وینکھڈے سے برابورن سٹیڈیم میں منتقل کر دیئے گئے۔ کوالیفائر ٹو کے میچز 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ آئی پی ایل گورننگ کونسل کے سربراہ رنجیب بسوال کے مطابق وینکھڈے سٹیڈیم میں چند مینجمنٹ ایشوز ہیں جس کی وجہ سے کوالیفائر ٹو کے میچوں کو وہاں سے برابورن سٹیڈیم منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم لیگ کا فائنل وینکھڈے سٹیڈیم میں طے شدہ شیڈول کے مطابق یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوالیفائر ٹو میچوں کے حوالے سے ابھی ہمارا سی سی آئی بورڈ کے ساتھ معاہدہ ہونا باقی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی