قومی کرکٹرز کا سمر کیمپ جاری، دوسرے روز بھی کھلاڑیوں کی سکریننگ کی گئی

قومی کرکٹرز کا سمر کیمپ جاری، دوسرے روز بھی کھلاڑیوں کی سکریننگ کی گئی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری لانے اور ان کی فٹنس کو انٹرنیشنل معیار پر لانے کے لئے سمر کیمپ بدھ کو بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میںجاری رہا، کیمپ کے دوسرے روز بھی کھلاڑیوں کی سکریننگ کی گئی، 1دن فزیکل فٹنس پر زور دیا جائے گا ۔ 6دن نیٹ اور فیلڈنگ پریکٹس پر زور دیا جائے گا جبکہ کیمپ کے آخری چار روزکے دوران چار روزہ میچ کا انعقاد کیا جائے گا جو کہ ہر روز صبح سات بجے شروع ہوگا اور بارہ بجے ختم ہوگا۔ کھلاڑیوں کو دو گروپس پی سی بی پینتھرز اور پی سی بی ٹائگرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ صبح کے وقت ایک گروپ جم کرے گا جبکہ دوسرا قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گا۔ اسی طرح شام کو ایک گروپ جم میں حصہ لے گا اور دوسرا جسمانی ٹریننگ میں حصہ لے گا ۔ پی سی بی پینتھرز میں احمد شہزاد، توفیق عمر، عمران فرحت، یاسر حمید، مصباح الحق، عمر اکمل، فیصل اقبال، حارث سہیل، فواد عالم، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، عبدالرحمان، عاطف مقبول، عمر گل، احسان عادل، ویاب ریاض، راحت علی، محمد سمیع، عدنان اکمل اور بابر اعظم جبکہ پی سی بی ٹائگرز میں ناصر جمشید، شرجیل خان، شان مسعود، خرم منظور، یونس خان، اسد شفیق، اظہر علی،اور سےگر شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی