اعصام الحق میڈرڈ اوپن میں آج ایکشن میں نظر آئیں گے
میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز دوسرے راﺅنڈ میں (آج) جمعرات کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اعصام اور ان کے بھارتی جوڑی دار روہن بوپنا دوسرے راﺅنڈ میں اٹلی کے اینڈرس سیپی اور ان کے کینیڈین جوڑی دار میلوز راﺅنک سے ہو گا۔ اینڈرس سیپی اور میلوز راﺅنک نے پہلے راﺅنڈ میں امریکہ کے ایرک بیوٹوریک اور ان کے جنوبی افریقن جوڑی دار راوین کلاسن کی جوڑی کو شکست فاش سے دو چار کر کے دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی۔ پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے بھارتی جوڑی دار روہن بوپنا کو پہلے راﺅنڈ میں بائی ملی تھی۔