سٹورٹ براڈ فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کےخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سے آﺅٹ

سٹورٹ براڈ فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کےخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سے آﺅٹ

لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے قائد سٹورٹ براڈ فٹنس مسائل کے سبب سری لنکا کے خلاف محدود اوورز کے میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ سٹورٹ براڈ گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں، رواں ہفتے فزیکل ٹریننگ شروع کر دی ہے اور آئندہ ہفتے سے باﺅلنگ بھی شروع کر دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ماہ سے باﺅلنگ نہیں کرائی، فٹنس اور فارم بحال کرنے میں ابھی وقت درکار ہوگا، اس لئے سری لنکا کے خلاف واحد ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سٹورٹ براڈ نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جاﺅں گا اور ٹیم کےلئے دستیاب ہوں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی