مینز ہاکی ورلڈ کپ 31 مئی سے ہالینڈ میں شروع ہوگا
ایمسٹرڈیم (اے پی پی) 13 واں مینز ہاکی ورلڈ کپ 31 مئی سے 15 جون تک ہالینڈ کے شہر ہیگ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ہالینڈ تیسری بار ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ سب سے زیادہ چار مرتبہ عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم پہلی بار میگا ایونٹ کےلئے کوالیفائی نہ کر سکی۔ اس بار ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، بیلجیئم، بھارت، سپین اور ملائیشیا جبکہ گروپ بی میں جرمنی، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، ارجنٹائن اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ٹائٹل کی حصول کےلئے آمنے سامنے ہوں گی۔ ہر ٹیم پانچ گروپ میچ کھیلے گی اور دونوں گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کریں گی۔ سیمی فائنلز مقابلے 13 جون جبکہ فائنل 15 جون کو کھیلا جائے گا۔
۔ واضح رہے کہ اب کھیلے گئے 12 عالمی مقابلوں میں پاکستان کو سب سے زیادہ چار مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا عزاز حاصل ہے، گرین شرٹس نے 1971 ، 1978 ، 1982 اور 1994 میں ورلڈ کپ جیتا۔ ہالینڈ کی ٹیم کو تین ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، جرمنی اور آسٹریلیا نے دو، دو جبکہ بھارت نے ایک بار کامیابی حاصل کی۔