18 ویمن کھلاڑیوں کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے سینٹرل کنٹریکٹ

18 ویمن کھلاڑیوں کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے سینٹرل کنٹریکٹ

لندن (اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم بھی پروفیشنل ایرا میں داخل ہوگئی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) 18 ویمن کھلاڑیوں کو انگلینڈ ویمن پرفارمنس پروگرام کے تحت سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا۔ انگلینڈ ویمن کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح پر فتوحات کے اعتراف میں سینٹرل کنٹریکٹ سے نوازہ گیا ہے۔ ویمن کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ رواں سال فروری میں ای سی بی بورڈ اجلاس میں کیا گیا تھا جس کا مقصد ویمن کرکٹ کو ریکارڈ سطح پر لے جانا ہے۔ ای سی بی ہیڈ آف انگلینڈ ویمن کرکٹ کلیئر کونر نے اپنے بیان میں کہا کہ شارلوٹی ایڈورڈز الیون نے گزشتہ بارہ ماہ کے دوران بیک ٹو بیک ایشز ٹائٹلز سمیت، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شاندار فتح اور اس کے بعد ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی فائنل میں پہنچنا ٹیم کا بڑا کارنامہ ہے اسلئے کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ کی حقدار تھیں۔

سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں کپتان شارلوٹی ایڈورڈز، ٹامسین، نتاشا، لیڈیا گرینوے، لارا مارش، کیتھرین برنٹ، ڈینئل ہیزل، لارین، جارجیا الوس، کیتھرائن کراس، ربیکا، ایمی جونز، جینی گن، ڈینلی ویٹ، نٹالی سکیور، ہیتھر نائٹ، اینیا شربسول اور سیرا ٹیلر شامل ہیں۔

 ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، محموداللہ کو دو میچوں کی معطلی اور میچ فیس کا سو فیصد جرمانہ

    ڈھاکہ ۔ 07 مئی (اے پی پی) بنگلہ دیشی آل راﺅنڈر محموداللہ کو بنگلہ دیش کرکٹ لیگ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر دو میچوں کیلئے معطل اور میچ فیس کا سو فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق محموداللہ نے بنگلہ دیش کرکٹ لیگ میں سینٹرل زون نارتھ زون میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، محموداللہ نے سنچری سکور بنانے کے بعد اپنا ہیلمٹ زمین پر پھینکا اور شرٹ پر بنے ہوئے ٹیم کے مالک کے لوگو کی طرف دیکھ کر بلے کے ساتھ نازیبا اشارہ کیا تھا۔ محموداللہ نے اس میچ میں شاندار ہیٹرک بھی کی تھی، انہوں نے مسلسل چار گیندوں پر چار بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر ظہیر خان فٹنس مسائل کے باعث آئی پی ایل کے بقیہ میچوں سے باہر

    ممبئی ۔ 07 مئی (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم اور انڈین پریمیئر لیگ میں شامل ممبئی انڈینز کے فاسٹ باﺅلر ظہیر خان اور دہلی ڈیئر ڈیولز کے بلے باز سوربھ تیواری فٹنس مسائل کے باعث آئی پی ایل سات کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے۔ ظہیر خان کندھے کی انجری میں مبتلا ہو گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ لیگ کے بقیہ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ ظہیر خان کا ان فٹ ہونا نہ صرف ظہیر خان بلکہ ممبئی انڈینز ٹیم کیلئے ایک بڑا نقصان ہے۔ دوسری جانب دہلی ڈیئر ڈیولز کے بلے باز سوربھ تیواری بھی کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں، انہیں بھی ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ آئی پی ایل کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی