گرینوچ چیلنجر اوپن سکوائش ٹورنامنٹ کے مین راﺅنڈ کا آغاز آج ہوگا

گرینوچ چیلنجر اوپن سکوائش ٹورنامنٹ کے مین راﺅنڈ کا آغاز آج ہوگا

 نیویارک (سپورٹس ڈیسک) گرینوچ چیلنجر اوپن سکوائش ٹورنامنٹ کے مین راﺅنڈ کا آغاز آج سے امریکہ میں ہو گا۔ پاکستان کے واحد کھلاڑی شاہجہان خان بھی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ امریکہ میں جاری ایونٹ کے مین راﺅنڈ کا آغاز آج جمعرات سے ہو گا جس میں دنیائے سکوائش کے 16 بہترین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ پاکستان کے شاہجہان خان بھی ٹائٹل کیلئے قسمت آزمائی کریں گے، شاہجہان خان پہلے راﺅنڈ میں کوالیفائر کھلاڑی کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کریں گے۔ واضح رہے کہ ایونٹ 11 مئی کو اختتام پذیر ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی