کیپ ٹاﺅن اوپن سکوائش ، طیب اسلم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

کیپ ٹاﺅن اوپن سکوائش ، طیب اسلم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی کھلاڑی طیب اسلم اور محمد ثاقب یوسف فتوحات برقرار رکھتے ہوئے کیپ ٹاﺅن اوپن سکوائش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ عماد فرید دوسرے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ کیپ ٹاﺅن، جنوبی افریقہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے راﺅنڈ میچ میں پاکستان کے سٹار کھلاڑی طیب اسلم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف مصر کے کھلاڑی ہوسم ناصر کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ایک اور میچ میں پاکستان کے محمد ثاقب یوسف نے شاندار کارکردگی کی بدولت حریف جنوبی افریقن کھلاڑی منرو کو 3-1 سیٹس سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرے راﺅنڈ کے ایک اور میچ میں مصر کے کھلاڑی محمد علی نے پاکستان کے عماد فرید کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی