آئی پی ایل میچ کے دوران پولارڈ اور مچل سٹارک الجھ پڑے

آئی پی ایل میچ کے دوران پولارڈ اور مچل سٹارک الجھ پڑے

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران کیرن پولارڈ اور مچل سٹارک آپس میں الجھ پڑے۔ امپائرز نے معاملے کو ٹھنڈا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی انڈینز اور راجستھان رائلز کے مابین میچ کے دوران ایک ایسا واقع پیش آیا جس نے شائقین کو بھی حیران کر دیا۔ آر سی بی کے فاسٹ باﺅلر مچل سٹارک ممبئی انڈینز کے بلے باز کیرن پولارڈ کو گیند کرانے کےلئے دوڑے مگر پولارڈ تیار نہیں تھے اور وہ آگے سے ہٹ گئے، سٹارک نے غصے میں آکر پولارڈ کو گیند مارنے کی کوشش کی جس پر پولارڈ آگ بگولا ہوگئے اور انہوں نے مچل سٹارک کی طرف بیٹ پھینک دیا، خوس قسمتی سے وہ بیٹ سٹارک کو نہیں لگا۔ اس سے پہلے کے دونوں کھلاڑیوں میں جھگڑا ہوتا امپائرز نے معاملے کو ٹھنڈا کر دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی