یوتھ فیسٹیول میں انٹر ڈویژن پریس کلبوں کے مقابلے کل شروع ہونگے

یوتھ فیسٹیول میں انٹر ڈویژن پریس کلبوں کے مقابلے کل شروع ہونگے

راولپنڈی (اے پی پی) پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014ءکے آخری مرحلے میں صوبائی سطح پر انٹر ڈویژن پریس کلبوں کے مقابلے( کل) جمعہ سے راولپنڈی میں شروع ہوں گے۔ کرکٹ (ہارڈبال) کے مقابلے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم جبکہ بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس سٹیڈیم روڈ راولپنڈی میں منعقد ہونگے۔ پنجاب بھر سے ٹیمیں آج جمعرات کو راولپنڈی پہنچ جائیں گی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظرشاہ نے بتایا کہ تمام مقابلوں کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014ءکے آخری مرحلے میں صوبائی سطح پرصوبے بھر کے نو ڈویژنوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن لاہور، راولپنڈی، سرگودہا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی