یوکرائن کی علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جانا چاہیے‘ ترک وزیر خارجہ

یوکرائن کی علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جانا چاہیے‘ ترک وزیر خارجہ

ترکی (اے پی پی) ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرائن کے اتحاد اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جانا چاہیے۔ ترک سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ویانا میں کونسل آف یورپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احمد داﺅد اوگلو نے کہا کہ یوکرائن کی حکومت کو لسانی بنیادوں پر تقسیم ہر اکائی کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے آئین میں مناسب اصلاحات کرنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اس ایشو پر پیشرفت ہونی چاہیے۔ کریمیا کی تاتار قوم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر جارجہ نے کہا کہ کریمیا کریمین تاتاروں کا گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرائن کو مشرقی‘ مغربی‘ روس نواز یا یورپ نواز گروپوں میں تقسیم نہیں ہونا چاہیے۔

مزید : عالمی منظر