ساﺅتھ افریقہ میںجوش وخروش سے آج الیکشن ہورہا ہے ‘شاہد چوہان

ساﺅتھ افریقہ میںجوش وخروش سے آج الیکشن ہورہا ہے ‘شاہد چوہان
ساﺅتھ افریقہ میںجوش وخروش سے آج الیکشن ہورہا ہے ‘شاہد چوہان

  

جوہانسبرگ(نمائندہ خصوصی) ساﺅتھ افریقہ میں بڑے جوش وخروش سے آج الیکشن ہورہا ہے اور لوگ اپنے اپنے امیدواروں کو کامیاب کروانے کے لئے بہت محنت کررہے ہیں، ANCاور DA میں بہت کانٹے دار مقابلہ ہے دوسری پارٹیاں بھی اپنی اپنی جیت کے لئے سرگرم ہیں، ایسے لگ ہی نہیں رہا کہ آج چھٹی کا دن ہے اور لوگ شور شرابا کریں یہاں پر الیکشن پاکستانی الیکشن کے برعکس ہیں نہ تو لوگ ووٹو والے دن آپس میں لڑتے جھگڑتے ہیں اور نہ ہی بہت زیادہ خرچہ کرتے ہیں بڑے پُر امن طریقے سے ووٹنگ ہورہی ہے اور ان لوگوں میں یہ تو بالکل بھی سوچ نہیں کہ کون کس پارٹی کا ہے، کچھ ایرئیے ایسے ہیں جہاں پر الیکشن ذرا ٹف ہے، پاکستانی کمیونٹی اور انڈین کمیونٹی بھی الیکشن میں بہت زیادہ سرگرم ہیں اور ان لوگوں نے اپنے اپنے امیدواروں کے دفتر الیکشن بھی بنائے ہوئے ہیں،فورڈ سبرگ میں مقیم اور ینٹ میگرزین کے چیف ایڈیٹر شاہد چوہان نے روزنامہ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہامرے ملک میں جب الیکشن کا دور آتا ہے تو لوگ پیسہ پانی کی طرح بہاتے ہیں اور جیتنے کے لئے ہر حربے آزماتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈروں کو ان ملکوں کے الیکشن دیکھ کر سبق سیکھنا ہوگا تاکہ ہمارا ملک بھی ترقی یافتہ ملکوں میں شامل ہوسکے۔

مزید : عالمی منظر