امریکہ میں نوکری حاصل کرنا ’آسان‘ ہو گیا

امریکہ میں نوکری حاصل کرنا ’آسان‘ ہو گیا
امریکہ میں نوکری حاصل کرنا ’آسان‘ ہو گیا

  

واشنگٹن (بیورورپورٹ) دنیا بھر میں خفیہ ایجنسیاں، سیکیورٹی کے ادارے اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک اپنی گفتگو کو خفیہ رکھنے کیلئے کوڈ کی صورت میں پیغامات بھیجتے ہیں۔ ان پیغامات کے کوڈ توڑ کر ان کے مطلب کو سمجھنا دوسروں کو خفیہ منصوبوں کا پتا چلانے کیلئے بہت اہم ہوتا ہے۔ امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے ایسے ماہرین کو تلاش کرنے کیلئے ایک دلچسپ طریقہ اختیار کیا ہے۔ یہ ایجنسی ماہ رواں میں ہر پیر کے دن ایک کوڈ ٹوئٹر پر بھیجے گی اور عام لوگوں کو موقع دے گی کہ وہ اس کوڈ کے خفیہ پیغام کا پتہ چلائیں۔ ایک کوڈ جو کہ حال ہی میں بھیجا گیا تھا اس کا پتہ چلایا جاچکا ہے۔ اس کوڈ کا مطلب انٹرنیٹ پر کوڈ توڑنے والی ایک ویب سائٹ دا ڈیلی ڈاٹ کے ذریعے معلوم کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ہیکروں کی کانفرنسوں میں جاکر بھی ہیکنگ اور کوڈ توڑنے والے ماہرین کو تلاش کرتی رہی ہے۔

مزید : تفریح