جاسوسی کے لئے گوگل اور امریکی خفیہ ادارے کا گٹھ جوڑ

جاسوسی کے لئے گوگل اور امریکی خفیہ ادارے کا گٹھ جوڑ
جاسوسی کے لئے گوگل اور امریکی خفیہ ادارے کا گٹھ جوڑ

  

واشنگٹن (بیورورپورٹ) سیکیورٹی کے نام پر لوگوں کے ذاتی معاملات میں مداخلت اور جاسوسی امریکی حکومت کا وطیرہ بن چکی ہے اور اس سلسلہ میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی امریکی حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بڑی بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں ہمیشہ یہ کہتی رہی ہیں کہ حکومت کے ساتھ تعاون قانون کے مطابق اور عدالتی احکامات کے نتیجہ میں کیا جارہا ہے لیکن اب ایسی خفیہ معلومات سامنے آئیں ہیں کہ جن سے پتا چلتا ہے کہ یہ امریکی کمپنیاں کسی حدود و قیود کے بغیر امریکی سیکیورٹی ایجنسیوں کو لوگوں کی پرائیویٹ معلومات فراہم کرتی ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی نے ایسی خفیہ ای میل حاصل کرلی ہیں کہ جن میں امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی اور مشہور زمانہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے درمیان خفیہ اور قریبی تعلقات کا پتا چلا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امرکی حکومت بظاہر تو بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ان کمپنیوں کے ٹیکنالوجی سسٹم کے متعلق معلومات حاصل کرتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ ان کی ٹیکنالوجی کی کمزوریاں جان کر اپنی مرضی کے مطابق جوچاہے اور جس کو بھی چاہے معلومات حاصل کرسکتی ہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی