جنوبی افریقہ ‘سیاحتی مقام سن سٹی پردنیا بھر سے لوگ گھومنے کے لئے آتے ہیں

جنوبی افریقہ ‘سیاحتی مقام سن سٹی پردنیا بھر سے لوگ گھومنے کے لئے آتے ہیں

جوہانسبرگ(نمائندہ خصوصی) جنوبی افریقہ کے صوبہ نارت ویسٹ میں ایک سیاحتی مقام سن سٹی ہے جہاں دنیا بھر سے لوگ گھومنے کے لئے آتے ہیں، جوہانسبرگ سے 200کلومیٹر دور یہ ایک مکمل فیملی اور دوستوں کے ساتھ گھومنے کے لئے ایک زبردست تفریحی مقام ہے جہاں نہ صرف ہزاروں لوگ وزت کے لئے جاتے ہیں بلکہ وہاں پر ایک دفعہ جاے والا ساری زندگی اس جگہ کو نہیں بھول پاتا، اس جگہ پر کئی انڈین فلمیں بھی بن چکی ہیں جن میں ویلکم بھی شامل ہے، سن سٹی میں موجود فائیو سٹار ہوٹل، سوئمنگ پول، کشتی رانی کے لئے بہت بڑے مقام، بچوں کے لئے چڑیا گھر اور بہت بڑا کسینوں بھی شامل ہے۔

مزید : عالمی منظر