فلپائنی فوج کے اسلحہ ڈپو میں آتشزدگی اور دھماکوں سے 23 زخمی

فلپائنی فوج کے اسلحہ ڈپو میں آتشزدگی اور دھماکوں سے 23 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
منیلا (اے پی پی) فلپائنی فوج کے اسلحہ ڈپو میں آتشزدگی اور دھماکوں سے فوجی اہلکاروں سمیت 23 افراد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اسلحہ ڈپو دارالحکومت منیلا کے نواح میں واقع اقتصادی مرکز مکاتی کے قریب ہے۔ آگ لگنے کے بعد ڈپو میں زوردار دھماکے شروع ہوگئے۔ فلپائنی فوج کے ترجمان کرنل نوئل ڈیٹوواٹو کے مطابق آرمی ریزرو کمانڈ کے اسلحہ ڈپو میں آگ بدستور لگی ہوئی ہے اور مزید دھماکوں کا اندیشہ ہے۔ زخمی ہونے والوں میں آگ بجھانے والے عملے کے سات ارکان اور آٹھ فوجی اہلکار شامل ہیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق متاثرہ اسلحہ ڈپو کے قریبی علاقے خالی کرالئے گئے ہیں۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -