تباہ حال ملکی معیشت کی بحالی میں وقت لگے گا‘مصری صدارتی امیدوار

تباہ حال ملکی معیشت کی بحالی میں وقت لگے گا‘مصری صدارتی امیدوار

قاہرہ (اے پی پی) مصری فوج کے سابق سربراہ اور صدارتی امیدوار فیلڈ مارشل (ر) عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ تین سالہ بدامنی سے تباہ حال ملکی معیشت کی بحالی میں وقت لگے گا اور اس کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی۔ گزشتہ سال جولائی میں منتخب صدر محمد مرسی کا تختہ الٹنے والے فوجی سربراہ نے ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا کہ بجٹ کا بڑا حصہ غیر ملکی قرضوں اور سبسڈی کی ادائیگی پر خرچ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مختلف ضروری اشیاءپر دی جانے والی سبسڈی میں کوئی بڑی کٹوتی نہیں کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر مرسی کے حامیوں اور دیگر حلقوں کی طرف سے جاری مسلسل احتجاج اور ہڑتالیں ملکی معیشت پر بوجھ میں اضافے کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک کو درپیش خطرات کا ادراک کریں اور احتجاج اور ہڑتالوں سے گریز کریں۔

مزید : عالمی منظر