چین میں برڈ فلو سے متاثرہ 49 سالہ شخص ہلاک

چین میں برڈ فلو سے متاثرہ 49 سالہ شخص ہلاک

بیجنگ (اے پی پی) چین میں برڈ فلو سے متاثرہ 49 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کا تعلق جنوب مغربی صوبے سیچوان کے علاقے نان چونگ سے تھا۔ یہ برڈ فلو کے ایچ فائیو این سکس نامی وائرس سے دنیا بھر میں پہلی ہلاکت ہے۔ چینی ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ شخص کے اہل خانہ میں سے کسی فرد میں اس وائرس کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ایچ فائیو این سکس عموماً ہجرت کرنے والے پرندوں میں پایا جاتا ہے اور اسے ویکسینیشن کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق برڈ فلو کے کسی بھی وائرس کا ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کا تاحال کوئی ثبوت نہیں ملا تاہم ایسا ممکن ہونے کی صورت میں برڈ فلو کی وبا سے بڑے پیمانے پر اموات ہو سکتی ہیں۔

مزید : عالمی منظر