گاڑی ریل کی پٹری پر چڑھا دی

گاڑی ریل کی پٹری پر چڑھا دی
گاڑی ریل کی پٹری پر چڑھا دی

  

شکاگو (بیورورپورٹ) رقم کی فوری ضرورت انسان کو حواس باختہ کر سکتی ہے اور شراب پی کر انسان گھوم جاتا ہے اور اگر کسی نے خوب شراب پی رکھی ہو اور اسے اچانک رقم کی ضرورت بھی پیش آجائے تو یقیناً وہ یوں حواس باختہ ہوکر گھرمے گا کہ دیکھنے والے بھی گھوم جائیں۔ چھبیس سالہ خوبرو امریکی دوشیزہ ماریہ سیگورا نے رات جی بھر کے شراب پی اور جب اسے اچانک یاد آیا کہ اسے کچھ رقم کی ضرورت ہے تو ٹُن حالت میں ہی کار میں سوار ہوکر ATM کی تلاش میں نکل کھڑی ہوئی۔ اس امریکی حسینہ پر اتنی مستی چھائی تھی کہ ایک جگہ کار بائیں طرف موڑ کر ریلوے لائن پر ڈال دی اور ATM کی تلاش براستہ ریلوے لائن شروع کردی۔ اس کی خوش قسمتی تھی کہ ایک پولیس والے نے اسے ریلوے لائن پر کار چلاتے دیکھ لیا اور فوراً 911 پر اطلاع کردی۔ اسی دوران ماریہ کی کار ریلوے ٹریک پر پھنس گئی اور اس کو نکال لینے تک ریل گاڑیاں بند رکھنا پڑیں۔ جب ماریہ کا نشہ ذرا کم ہوا تو اسے پتا چلا کہ اس کے خلاف زیادہ شراب نوشی کرکے ڈرائیونگ کرنے، لائسنس کی مدت ختم ہونے اور غلط راستے پر ڈرائیونگ کرنے جیسے الزامات کے تحت قانونی کارروائی شروع ہوچکی تھی۔

مزید : تفریح