جنوبی کوریا کے وزیراعظم کی بحری جہاز کے حادثہ میں لاپتہ افراد کی لاشوں کی تلاش رواں ہفتہ کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت

جنوبی کوریا کے وزیراعظم کی بحری جہاز کے حادثہ میں لاپتہ افراد کی لاشوں کی ...

سیول (اے پی پی) جنوبی کوریا کے وزیراعظم چنگ ہونگ وان نے کہا ہے کہ بحری جہاز کے حادثہ میں لاپتہ ہونے والے افراد کی لاشوں کی تلاش اس ہفتہ کے آخر تک مکمل کرلی جائے۔ بحری جہاز کو ڈوبے تین ہفتے ہوگئے ہیں۔ اس پر سینکڑوں طالب علم سوار تھے۔ 33 افراد کی لاشیں ابھی تک نہیں مل سکیں۔ مشکل حالات کی وجہ سے غوطہ خور ٹیمیں ناکام نظر آتی ہیں۔ گزشتہ روز لاشوں کی تلاش کے آپریشن کے دوران ایک غوطہ خور ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد لاشوں کی تلاش ختم کرنے کے لئے دباﺅ بڑھتا جارہا ہے۔

مزید : عالمی منظر