اسرائیل کی امریکہ کی جاسوسی

اسرائیل کی امریکہ کی جاسوسی
اسرائیل کی امریکہ کی جاسوسی

  

واشنگٹن (بیورو رپورٹ) کہتے ہیں کہ چوروں ڈاکوﺅں کے درمیان بھی آپس کے معاملات طے کرنے کیلئے کچھ اصول و ضوابط اور اخلاقیات ہوتی ہیں لیکن امریکہ اور اسرائیل دو ایسے ڈاکو ہیں کہ جو ان اخلاقیات سے بھی محروم ہیں۔ کچھ عرصہ قبل امریکہ کو اس وقت عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اس کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی جرمن سربراہ مملکت کی جاسوسی کرتے پکڑی گئی اور اب پتا چلا ہے کہ امریکہ کا عزیز ترین دوست اسرائیل خود امریکہ کی ہی جاسوسی کررہا ہے اور امریکی اس پر سیخ پاہورہے ہیں۔ امریکی کانگرس کو دی گئی ایک خفیہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے تجارتی وفود اور دفاعی ٹیکنالوجی کے معاہدوں کی آڑ میں امریکہ کی ایسی ایسی جاسوسی کرڈالی ہے کہ امریکی حکام کہہ رہے ہیں کہ یہ تو حد ہی ہوگئی۔ ایک امریکی اعلیٰ افسر نے اسرائیلی کی جاسوسی کو خطرناک اور خوفناک قرار دیا۔ ایک اور افسر نے اسے انتہائی نقصان دہ قرار دیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ دنیا کے ساتھ شیطانی چالیں چلتا ہے اور امریکہ کے پیارے اسرائیل نے خود اس کے ساتھ ہی چال چل دی ہے۔

مزید : بین الاقوامی