شہزادہ چارلس کے کاروبار پر لومڑیوں کا حملہ

شہزادہ چارلس کے کاروبار پر لومڑیوں کا حملہ
شہزادہ چارلس کے کاروبار پر لومڑیوں کا حملہ

  

لندن (بیورونیوز) برطانوی شہزادے چارلس پر بہت مشکل وقت آن پڑا ہے کیونکہ ان کی مرغیوں پر لومڑیوں کے حملے کے بعد انہیں اپنا انڈے بیچنے کا کاروبار بند کرنا پڑ گیا ہے۔ شہزادے نے اپنے ہائی گرووفارم پر انڈے بیچنے کیلئے دُکان کھول رکھی تھی۔ جہاں وہ اپنی گھر کی مرغیوں کے تازہ انڈے بیچتے تھے، یہ انڈے دیگر قریبی علاقوں میں بھی سپلائی کئے جاتے تھے۔ شہزادے کی دکان پر آنے والے کسٹمر یہ دیکھ کر افسردہ ہوگئے کہ تازہ تازہ انڈوں کی بجائے دُکان پر ایک پیغام چسپاں تھا جس پر لکھا تھا ”پیارے کسٹمرز! ہماری مرغیوں پر لومڑیوں نے حملہ کرکے 24 مرغیوں کو ہلاک کردیا ہے جس کی وجہ سے باقی مرغیوں کو ایک محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، تاہم مزید انڈے فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔ معذرت، شکریہ“ شہزادے کو قدرتی غذاﺅں کے کاروبار کرنے کا بہت شوق ہے لیکن ان کی بدقسمتی ہے کہ ان کے کاروبار کامیاب نہیں ہوپارہے ہیں۔ دریں اثناءلوگوں کے گھروں میں تازہ سبزیاں سپلائی کرنے کیلئے شروع کیا گیا بزنس بھی ناکام ہوچکا ہے۔ شہزادے کے فارم پر کام کرنے والے ایک ملازم نے بتایا کہ پچھلی گرمیوں میں کاروبار کو دوبارہ کھڑا کرنے کیلئے کوششیں کی گئیں لیکن ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور اب شہزادے نے ایسی کوششیں ہمیشہ کیلئے بند کردی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس