بدقسمت گاﺅں کی آبادی میں خطرناک جلدی بیماری پھیلنے لگی

بدقسمت گاﺅں کی آبادی میں خطرناک جلدی بیماری پھیلنے لگی
بدقسمت گاﺅں کی آبادی میں خطرناک جلدی بیماری پھیلنے لگی

  

ساﺅپالو (نیوزڈیسک) زمین پر زندگی سورج کی مرہون منت ہے۔ سورج کی روشنی سے ہمیں زندگی کی حرارت ملتی ہے، پودے اور درخت اگتے ہیں اور زندگی پھلتی پھولتی ہے۔ لیکن بعض بدقسمت لوگوں کیلئے یہی زندگی دینے والی روشنی موت کا پیغام ثابت ہورہی ہے۔ برازیل کے شہر اراراس میں ایک گاﺅن کے باسیوں میں ایک ایسی موروثی جلدی بیماری پائی جاتی ہے کہ جس کے شکار کیلئے سورج کی روشنی موت کی طرف جانے والا راستہ ثابت ہوتی ہے اس عجیب وغریب بیماری کا نام زیروڈرما پگمینٹوسم ہے اور اسے مختصراً XP بھی کہا جاتا ہے۔ اس بیماری کے شکار افراد کی جلد بہت حساس ہوجاتی ہے اور سورج کی الٹر وائلٹ شعاعوں سے اسے شدید نقصان پہنچتا ہے۔ جلد کی خود کو پہنچنے والا نقصان ٹھیک کرنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے اور جلد کے کینسر کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے اور اراراس جیسے علاقے کے رہنے والوں کیلئے تو یہ بیماری اس لئے بھی بہت بڑا عذاب ہے کہ یہاں سورج خوب چمکتا ہے اور لوگوں کو زراعت پیشہ ہونے کی وجہ سے کھیتوں میں کام کرنا پڑعتا ہے۔ اس مرض میں جلد پر چھائیاں، پھوڑے اور رسولیاں بنتی ہیں اور پھر آہستہ آہستہ جلد گھلنے لگتی ہے اور جسم جلد سے محروم ہونے لگتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت