بن لادن کے بارے میں مذاق بہت مہنگا پڑا

بن لادن کے بارے میں مذاق بہت مہنگا پڑا
بن لادن کے بارے میں مذاق بہت مہنگا پڑا

  

میونخ( بیورورپورٹ) مذاق مہنگا پڑ گیا، بنک سے رقم منتقلی کے فارم پر ”بن لادن“ کا نام لکھنے پر شہری کو 10سال کے لئے جرمنی کے مرکزی بنک نے بلیک لسٹ کر دیا۔ مذکورہ شخص نے 480 ڈالر کی رقم اپنے دوست کو بھجوانے کے لئے فارم پُر کیا اور رقم بھجوانے کا مقصد بیان کرنے کے سیکشن میں مذاق میں ”بن لادن“ کا نام لکھ دیا، لیکن شہری کا یہ مذاق اس وقت مہنگا پڑ گیا جب کمپیوٹر نے پہلے سے انسٹال کئے گئے سوفٹ ویئر کے تحت اس نام کو دہشتگردی کے لئے فنڈز بھجوانے کے طور پر شناخت کردیا۔ قوانین کے مطابق رقم کی منتقلی کے لئے کمپیوٹر مانیٹرنگ لازمی ہے۔ کمپیوٹر کے ذریعے شناخت کے بعد مذکورہ بنک نے یہ دیکھے بغیر کہ یہ ایک دھمکی ہے یا مذاق، شہری کا کیس فوراً مرکزی بنک کو بھجوا دیا اور مرکزی بنک نے بھی پراسیکیوٹر کے پہنچنے سے قبل ہی شہری کو 10سال کے لئے بلیک لسٹ میں شامل کر دیا۔ اس ضمن میں مذکورہ شہری کا کہنا ہے کہ بنک کے اس اقدام پر وہ ششدر ہیں کیوں کہ یہ صرف ایک مذاق تھا۔

مزید : تفریح