گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹھوکر نیاز بیگ کے اساتذہ وطالبات کا مطالعاتی دورہ

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹھوکر نیاز بیگ کے اساتذہ وطالبات کا مطالعاتی دورہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ ٹھوکر نیاز بیگ‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول‘ چوہنگ‘ لاہور‘ گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز‘ چوہنگ‘ لاہور‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ باغبانپورہ‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ نواں پنڈ‘ جوہر ٹاﺅن‘ لاہور‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ نواں پنڈ‘ جوہر ٹاﺅن‘ لاہور‘ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول‘ مزنگ‘ لاہور اور گورنمنٹ کمیونٹی ہائی سکول‘ مزنگ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 730تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4