حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہونے کی بجائے آئینی اور قانونی راستہ اختیار کرے، عبدالعلیم خان

حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہونے کی بجائے آئینی اور قانونی راستہ اختیار کرے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنا جمہوری حق استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہونے کی بجائے انتخابی دھاندلیوں سے متعلق آئینی اور قانونی راستہ اختیار کرے ۔انہوں نے کہا کہ11مئی کے احتجاج میں لاہور سے بھرپور شرکت ہوگی جس سے خوفزدہ ہو کر نواز لیگ کے وزراءنے بیان بازی شروع کردی ہے جبکہ انتظامیہ کے ذریعے پارٹی کارکنوں کو ہراساں کرنے کی کاروائیاں شروع کردی گئیں ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کارکن11مئی کو تاریخی احتجاج کریں گے ۔عبدالعلیم خان نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی احتجاج کی کال ہر شہری کے دل کی آواز ہے انہوں نے حکومت اور اداروں کو پورا موقع دیا ہے کہ وہ انتخابات میں ہونے والی بے قاعدگیوں کی چھان بین کریں لیکن صرف 4حلقوں کو بھی اوپن نہیں کیا جارہا اور عوام کے چوری شدہ مینڈیٹ پر حکمرانی کرنے والے قومی مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے جس کا پہلے ایک سال میں بھرپور اظہار ہوگیا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف احتجاج کرنا تحریک انصاف کا جمہوری اور آئینی حق ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی حالات کے پیش نظر بہترین فیصلے کئے اور اب وقت آگیا ہے کہ حکومت کو قومی سطح پر ہونے والی بے ضابطگیوں سے آگاہ کیا جائے ۔
 عبدالعلیم خان نے کہا کہ11مئی کو تمام شعبہ ہائے زندگی کے عوام باہر نکل کر موجودہ حکومت سے اظہار لاتعلقی کریں گے۔