حکمران 11مئی کے احتجاج کو روکنے کےلئے بوکھلاہٹ کا شکارہو گئے، یاسر گیلانی

حکمران 11مئی کے احتجاج کو روکنے کےلئے بوکھلاہٹ کا شکارہو گئے، یاسر گیلانی

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمران تحریک انصاف کے 11مئی کے احتجاج کو روکنے کےلئے بوکھلاہٹ کا شکا رہو گئے ہیں اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں پنجاب حکومت تحریک انصاف کے کارکنان کو ہراساں نہیں کر سکتی۔ ایسے رویے سے کارکنان کے ردِ عمل میں شدت آئے گی جس کی ساری ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران میاں مبشریعقوب، ملک مصباح الحسنین، شاہد منظور، میاں اقبال حمید، چوہدری اسحاق نمبردار، ڈاکٹر عامر گیلانی، سیف اللہ خان، عدنان سہیل، محمد ابو بکر، میاں مقصود احمد، ماسٹر رانا بلال، عاصم ریاض، عمر دراز سندھو اور ندیم مبشر کے ساتھ کارنر میٹنگ کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں سول آمریت تسلط کرنا چاہتی ہے جس کو تحریک انصاف کسی طور قبول نہیں کرے گی۔

 انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا احتجاج چوروں اور ڈکیتوں کے خلاف ہے تحریک انصاف جمہوری جماعت ہے اور جمہوریت پر ہی یقین رکھتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4