11 مئی کو عوامی تحریک، جماعت اسلامی کے رہنما و کارکنان احتجاج میں شر کت کرینگے

11 مئی کو عوامی تحریک، جماعت اسلامی کے رہنما و کارکنان احتجاج میں شر کت کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی ) تحصیل فیروزوالہ شاہدرہ اور دیگر علاقوں سے گیا رہ مئی کے احتجاجی مرکزی جلوس میں شرکت کر نے کیلئے پاکستان عوامی تحریک انصاف المسلم لیگ اور جما عت اسلامی کے رہنما ء اپنے سینکڑوں کا رکنوں کے ہمراہ بسوں ویگنوں میں سوار ہو کر شرکت کر یں گے ان خیا لا ت اظہا ر پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر محمد آصف سلہری ایڈووکیٹ ہا ئی کورٹ معروف قا نون دان اور رہنماء پاکستان تحریک ملک زمان حیدر گجر ایڈووکیٹ ہا ئی کورٹ نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کی انہوں نے کہا ہم اپنے قا ئد ڈاکٹر طاہر القادری کے حکم کے پا بند ہیں اور گیا رہ مئی کے مرکزی جلوس میں اپنے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ مریدکے کالاشاکا،کو فیروزوالہ ،کوٹ عبدالمالک ،دیگر گردوں نواح سے بسوں ویگنوں میں سوار ہو کر بھر پور شرکت کریں گے جس کی تیا ری اخری مراحل میں ہیں جب کے تحریک انصاف کے رہنماء اور جما عت اسلامی تحصیل فیروزوالہ کے نا ئب امیر راؤ محمد اشرف اور شاہدرہ حلقہ یوسی 37کے صدر علی عمران نے بھی مرکزی جلوس میں شرکت کے لئے تیا ریاں شروع کر دی ہیں انہوں نے بھی کہا کہ ہم پا رٹی رہنما ؤں کے حکم کی پا سبا نی کر تے ہو ئے جلوس میں شرکت کریں گے
انہوں نے کہا ملک کی چا ر جما عتوں کا اتحا د موجودہ ملک کے کرپٹ حکمرانوں کو عوامی سمندر بہا کے لے جا ئے گا ۔