بادامی باغ پیکو روڈ پر ٹریفک وارڈنز کو تعینات کر نے پر حمزہ شہباز کے شکر گزار ہیں،شفیق مغل

بادامی باغ پیکو روڈ پر ٹریفک وارڈنز کو تعینات کر نے پر حمزہ شہباز کے شکر گزار ...

لاہور(پ ر )مسلم لیگ ن لاہور کے رہنماءیونین کونسل 12سے ٹکٹ ہولڈر محمد شفیق مغل نے کہا ہے کہ میاں حمزہ شہباز شریف ،پی پی 141سے ایم پی اے مجتبیٰ شجاع الرحمن کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بادامی باغ لوہا مارکیٹ پیکو روڈ پر ٹریفک وارڈنز کو تعینات کر کے یہاں کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا اب لوہا مارکٹ بادامی باغ میں ٹریفک روانی سے چلنے کے بعد علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیا ہے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث اقتصادی صورتحال میں بہتری آرہی ہے-غیر ملکی سرماےہ کاروں کے لئے انتہائی موزوں ماحول فراہم کیا گیا ہے- ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت انفراسٹرکچر ، توانائی اور ہاﺅسنگ کے شعبوں میں ملائیشین گروپ کی جانب سے سرماےہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا ہے- انہوں نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب یوتھ فیسٹیول مکمل شفاف ہے۔

یوتھ فیسٹیول پنجاب کی پہچان بن چکا ہے اور ایک ایسی روایت کی حیثیت اختیار کر چکا ہے جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا

مزید : میٹروپولیٹن 4