وزیر اعظم نے پاکستان کی تعمیر نو کاروڈ میپ دے دیا،رابعہ ضیا

وزیر اعظم نے پاکستان کی تعمیر نو کاروڈ میپ دے دیا،رابعہ ضیا

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما رابعہ ضیاءنے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاکستان کی تعمیرنوکا روڈمیپ دے دیاگورنرپنجاب چودھری محمدسروراپنے صادق جذبوں کے ساتھ وفاق کے تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے سرگرم ہیںپاکستان کے دیرینہ اورپیچیدہ مسائل سے نجات وزیراعظم میاں نوازشریف کے ایجنڈے کامحورمرکز ہے پاکستان میں امن وآشتی کاراستہ جمہوریت سے ہوکرجاتا ہے قومی اداروں کواپ گریڈ کیا جارہا ہے،جوادارے ماضی میں قومی معیشت پر بوجھ بنے ہوئے تھے انہیں دوبارہ سے منفعت بخش بنایاجارہا ہے اپنے ایک بیان میں رابعہ ضیاءنے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اندھیروں کوشکست دے گی ،اب پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں فیکٹریاں چلیں گی جس سے مزدوروں کے گھروں میں چولہے جلیں گے اورہربچہ تعلیم حاصل کرے گا کوئی ہنرمندبیروزگارنہیں رہے گااور قومی معیشت مضبوط ہوگی وفاقی حکومت انتہائی خلوص اور سنجیدگی کے ساتھ توانائی بحران پرقابوپانے کیلئے کوشاںہے انہوں نے کہا کہ عوام کو لوڈشیڈنگ کیخلاف تشدداورتوڑپھوڑکرنے کیلئے مشتعل کرنیوالے ان کے دوست نہیں دشمن ہیںوزیراعظم میاں نوازشریف مذاکرات سے مسائل کاپائیدارحل تلاش کرنے کے حامی ہیں،وہ دہشت گردی کے انگارے بجھانے میں ضرور کامیاب ہوں گے پاکستان کوامن واستحکام کی ضرورت ہے ،ملک کسی پرتشدداحتجاج کامتحمل نہیں ہوسکتاانہوں نے کہا کہ عوام کی نمائندہ اورپسندیدہ حکومت کسی دھرنے سے ڈرنے والی نہیںعوام دھرناسیاست کے حق میں نہیں ہیں،جمہوریت کومضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1