عوام حکمرانوں کی کارکردگی سے عاجز آگئے ہیں،قاضی احمد سعید

عوام حکمرانوں کی کارکردگی سے عاجز آگئے ہیں،قاضی احمد سعید

لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ عوام حکمرانوں کی کارکردگی سے عاجز آ گئے ہیں دعوﺅں اور وعدوں سے ملک کے حالات نہیں بدلیں گے، ٹھوس اقدامات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ چھ ماہ میں ملک سے اندھیرے ختم کرنے والوں نے اب مزید ایک سال میں لوڈشیڈنگ ختم کر نے کا دعویٰ کر دیا ہے موجودہ حکمران عوام کو ایک سال کے لئے پھر لالی پاپ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن دعوﺅں پر انحصار کرنے والی جماعت بن گئی ہے عملی طور پر ان کی کارکردگی زیرو ہے انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کی بدترین صورت حال پر وزیر اعلیٰ کو مینار پاکستان پر کیمپ لگا لینا چاہیے،

مزید : میٹروپولیٹن 1