ہوپ سوسائٹی برائے بحالی معذوراںنے باجوڑ ایجنسی کے عبدالرﺅف کو مصنوعی ٹانگ لگوادی

ہوپ سوسائٹی برائے بحالی معذوراںنے باجوڑ ایجنسی کے عبدالرﺅف کو مصنوعی ٹانگ ...

لاہور(کامرس رپورٹر) ہوپ سوسائٹی برائے بحالی معذوراں لاہور نے باجوڑ ایجنسی کے عبدالرﺅف کو مصنوعی ٹانگ لگوادی ہے جس کی اپنی ٹانگ باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردی کے ایک سانحہ میں ضائع ہوگئی تھی۔ مصنوعی ٹانگ لگنے کے بعد اب وہ نہ صرف چل پھر سکے گااور روز مرّہ کے کام کرسکے گا بلکہ باعزت روزگار بھی کما سکے گا کیونکہ پہلے نقل و حرکت محدود ہونے کی وجہ سے وہ بھیک مانگنے پر مجبور تھا۔ عبدالرﺅف کو لاہور بزنسمین ایسوسی ایشن برائے بحالی معذوراں (لبارڈ) کی جانب سے ہوپ سوسائٹی برائے بحالی معذوراں کے صدر ڈاکٹر خالد نیازی کے پاس بھجوایا گیا تھا جنہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دہشت گردی کے شکار اِ س بدقسمت شخص کو انتہائی جدید مصنوعی ٹانگ لگوانے کے احکامات جاری کیے۔ ڈاکٹر خالد نیازی نے کہا کہ مصنوعی ٹانگ لگانے کے بعد عبدالرﺅف معمول کی زندگی گزار سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہوپ سوسائٹی برائے بحالی معذوراں جس نے کسی حادثے میں معذور ہوجانے والے افراد کے لیے انتہائی جدید مصنوعی اعضا لگانے کا آغاز کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1