قائد اعظم ٹاﺅن ہاﺅسنگ سکیم کے مالکان کو بقایا جات جمع کرانے کی اجازت

قائد اعظم ٹاﺅن ہاﺅسنگ سکیم کے مالکان کو بقایا جات جمع کرانے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ٹاﺅن شپ اورگرین ٹاﺅن پر مشتمللاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کی قائد اعظم ٹاﺅن ہاﺅسنگ سکیم میں ایسے مالکان کو جن کی طرف سے اپنے پلاٹوں یا کوارٹروں کی قیمت کا کچھ حصہ پہلے سے جمع کروایا جا چکا ہے ‘ بقایا جات جمع کرانے کی اجازت دے دی گئی ہے ان افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررکردہ تاریخ19اکتوبر 2014ءتک پالیسی کے مطابق واجبات بمع مارک اپ جمع کروادیں ورنہ ان کے پلاٹوں یا کوارٹروں کی الاٹمنٹ منسوخ تصور ہو گی اور کوئی عذر قابل قبول نہ ہو گا ۔ ایسے الاٹی جنہوں نے قیمت کی مد میں آج تک کبھی کوئی قسط یا رقم جمع نہیں کروائی ان کی الاٹمنٹ منسوخ تصور ہو گی۔