حکومت صحت کے میدان میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرے،ثمینہ گھرکی
لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی او ر ڈپٹی سیکرٹری اطلات خرم فاروق نے کہا ہے کہ عوام کے اصل ایشوز مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانونیت ، لوڈ شیڈنگ ، تعلیم اورصحت کی غیر معیار ی سہولتیں ہیں لیکن حکمرانوں کی ان اصل مسائل کو حل کرنے کی طرف کوئی توجہ ہی نہیں افسوس کی بات ہے کہ سرکاری ہسپتالوں سے ماﺅں کے بچے اغواءہو رہے ہیں جبکہ صحت کی غیر معیاری سہولیات کی وجہ سے لوگ ہیپاٹائٹیس ‘ ڈینگی اور پولیو جیسی مہلک بیمارےوں میں مبتلا ہو کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں حکومت فوری طور پر صحت کے میدان میں ایمرجنسی نافذ کرے اور اگر باقی شعبہ جات کا بجٹ بھی صحت کے شعبہ پر لگانا پڑے تو اس سے گریز نہیں کرنا چاہئے یہی حکومت کا اصل کام ہے جو بد قسمتی سے وہ نہیں کررہی ہے۔ ثمینہ خالد گھرکی کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپٹ اور فرسودہ نظام کوختم کرکے ایسا سسٹم رائج کیا جائے کہ جس سے عام آدمی کو اس کی دہلیز پر ہی بنیادی مسائل کو حل کرنے کا موقع مل سکے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی بڑی سیاسی اور بڑی اپوزیشن جماعت کی حیثیت سے عوام کے مسائل کو حل کروانے کے لئے اپنی آواز کو بلند کرتی رہے گی ہم حکمرانوں کو کوئی بھی عوام دشمن اقدامات نہیں کرنے دیں گے لیکن کرپٹ نظام میں بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لئے حکومت کا غیر مشروط طور پر ساتھ دیںگے کیونکہ ہماری ےہ کوشش ہے کہ ہر قیمت پر غریب کو اس کے حقوق ملنے چاہئے پیپلز پارٹی غریبوں کے حقوق کی محافظ جماعت ہے۔