فلاحی ادارہ برائے تحفظ خواتین کا اجلاس

فلاحی ادارہ برائے تحفظ خواتین کا اجلاس

لاہور(پ ر)فلاحی ادارہ برائے تحفظ خواتین کا ایک اجلاس میاں محمد اسلم نمبردار کی صدارتمیں ہوا جس میں گلناز اجمل شیخ صدر لاہور ، گوشی خان، زینب ، روبی، زرینہ، چندا بیگم، انم ، حنا، شہناز اور دیگر خواتین نے شرکت کی اس موقع پر ملک ریاض کے بھائی ملک طارق کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالی ملک ریاض اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے اور ان کو صبر جمیل عطا کرے اس موقع پر اس بات پر گہری تفتیش کا اظہار کیا گیا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کے کیسوں میں حالیہ دنوں میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور ان عورتوں کو انصاف بھی مہیا نہیں کیاجارہا مس گلناز اجمل شیخ نے میاں شہباز شریف سے اپیل کی کہ اس سلسلے میں کوئی سخت قانون لایا جائے تاکہ عورتوں کو تحفظ مل سکے اور معاشرے میں جو بگاڑ پیدا ہورہا ہے اس میں کمی آسکے -

مزید : میٹروپولیٹن 1