بد ترین لوڈشیڈنگ پر وفاقی وزیر بجلی مستعفی ہو جائیں،ناصر رمضان

بد ترین لوڈشیڈنگ پر وفاقی وزیر بجلی مستعفی ہو جائیں،ناصر رمضان

لاہور (کامرس رپورٹر) مسلم لیگ( ق) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ ملک میں بدترین اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وفاقی وزیر پانی وبجلی فوری طور پر مستعفی ہوں میاں شہباز شریف نے کہا تھا اگر چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم نہ کردوں تو میرا نام شہباز شریف نہیں موجودہ صورتحال کے پیش نظر خادم اعلیٰ اپنے بیانات کی روشنی میں قوم کو بتلائیں کہ اُن کی حکومت نے ابتک قوم کو کتنا ریلیف دیا ہے ؟بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو تڑپا کر رکھ دیا ہے اوپر سے ہزاروں کے بلوں نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے جو وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر پانی و بجلی کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے لیکن انکو عوم کی تکلیف کا کوئی درد اور احساس نہیں آج عوام سوئی ہوئی ہے اگر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن نہیں تو وفاقی وزیر پانی و بجلی بننے کا بھی کوئی فائدہ نہیں پھر حکومت ٹو پی ڈرامہ بند کرئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1