راولپنڈی ،اسلام آباد میٹرو منصوبہ سٹیٹ آف آرٹ ہو گا،رانا بابر

راولپنڈی ،اسلام آباد میٹرو منصوبہ سٹیٹ آف آرٹ ہو گا،رانا بابر

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ میٹرو بس سروس کے ڈپو کیلئے اسلام آباد میں جگہ کی نشاندہی ہو چکی ہے اور ایک ہفتے کے اندر اس سے متعلق ضروری کارروائی مکمل ہو جائے گی راولپنڈی،اسلام آباد میٹرو بس منصوبے میں میٹروبس سروس کے سٹارٹنگ پوائنٹ پر پارکنگ پلازہ بھی تعمیر کیا جائے گا تاکہ شہری میٹرو بس کی سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں لاہور میں میٹرو بس کی کامیابی کے بعد اس منصوبے کا دیگر شہروں میں متعارف کرانے کام تیزی سے جاری ہے راولپنڈی۔ اسلام آباد میٹروبس منصوبہ ہر لحاظ سے مکمل اور سٹیٹ آف دی آرٹ ہو گا راولپنڈی ۔اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کو ہر حال میں دس ماہ کی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا اور منصوبے کے تعمیری کام کے معیار کا پورا خیال رکھا جائے گا ٹرین کے ذریعے راولپنڈی آنے جانے والے مسافروں کی میٹرو بس تک رسائی کے لئے ریلوے اسٹیشن سے مری روڈ تک شٹل سروس کی سڑک تعمیر کی جائے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1